Friday, July 10, 2015

روز صبح اٹھنے کے بعد پانی میں یہ ایک چیز ملاکر پینے سے آپ صحت کے بیشتر مسائل سے چھٹکارا پاسکتے ہیں

نیویارک(نیوزڈیسک)آپ نے نمک کے پانی کے غراروں کے فوائد تو سن رکھے ہوں گے لیکن آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ اگر آپ صبح اٹھ کر ایک گلاس پانی میں نمک ڈال کر پئیں تو یہ آپ کوبہت فائدہ دے گا اور جسم سے تمام فاسد اور زہریلے مادے نکال دے گا۔آئیے آپ کو اس کے فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔
جسم سے زہریلے مواد کااخراج
یہ جسم پر انٹی بیکٹیریل اثرات رکھتا ہے اور اس کے پینے سے جسم سے زہریلا موادباہر نکلتا ہے۔
ہاضمہ میں مدد
اگر آپ کو ہاضمہ میں خرابی کی شکایت ہے تو یہ مشروب آپ کا یہ مسئلہ حل کردے گا۔
دوران خون میں روانگی
یہ دوران خون کو نارمل رکھے گا اور آپ کا بلڈ پریشر کنٹرول میں رہے گا۔

منرلز میں اضافہ
اس مشروب سے ہمارے جسم میں منرلزمیں اضافہ ہوگا۔
پانی کی کمی کی دوری
پانی میں نمک کی وجہ سے ہمارے جسم میں پانی کی کمی دور ہوگی اور کبھی بھی پانی کی کمی کا شکار نہ ہوں گے۔
ہڈیوں کی مضبوطی
نمک میں موجود سوڈیم کی وجہ سے ہڈیوں میں مضبوطی آئے گی اور آپ کبھی ہڈیوں کی کمزوری کاشکار نہ ہوں گے۔
جلد کے لئے مفید
اگرآپ کوخوبصورت جلد کی خواہش ہے تو روزانہ صبح اٹھ کر یہ پانی ضرورپئیں۔
http://dailypakistan.com.pk/education-and-health/10-Jul-2015/243889